the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے

 یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر صحیح طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے ۔

فیڈریکا موگرینی نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہاکہ آئی اے ای اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں باضابطہ طور پراس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے ۔

انہوں نے ایران کے حالیہ انتخابات کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان انتخابات کا نتیجہ اس بات کو بخوبی ظاہر کرتاہے کہ ایران کے عوام صدر روحانی کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر اعتماد کرتے ہیں ۔یورپی یونین کے شعبہ خارجہ



پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ وہ سولہ اپریل کو ایران جائینگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کےساتھ اس دورے میں یورپی یونین کے مختلف اداروں محکمہ موسمیات ، انرجی ، ماحولیات ، انسانی وسائل، تعلیمی امور اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے کمیشن کے سربراہان بھی شامل ہوں گے ۔

فیڈریکا موگرینی نے کہاکہ دورہ تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری ، انرجی کے مختلف شعبوں اور پرامن ایٹمی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی ۔ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں پناہ گزینوں کے مسائل ، انسداد منشیات ، سائنسی تحقیقات اور ساتھ ہی علاقائی مسائل پر خاص طور سے تبادلہ خیال ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.